وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے تھر ریس میں پورے پاکستان سے لوگون نے حصہ لیا ہے ، ہماری کوشش ہوگی کے تھر میں مکمل ریس سمیت دیگر کھیل کی سہولیات فراہم کی جائین، تھر میں کھیل جو فروغ دلانے کے لیئے ایک پروگرام کا رہے ہیں جس میں فقط اس موسم میں نہیں بلکہ موسم بھار میں بھی ریس سمیت دیگر کھیل منعقد کر کے مقامی باشندوں کو تفریح کے مواقعے فراہم کیئے جا سکیں۔ وفاقی حکومت کی ہمیں سمجھ میں نہیں آئی ، کہ وہ کیا کر رہے ہیں ، سندہ میں گندم کی فصل کی پیداوار وافر مقدار میں ہونےکے باوجود ہمارے یہاں آٹا مشکل سے مل رہا ، کھاد، پیٹرول سمیت دیگر ضروری اشیاء کی قلت ہے ، تیل کی قیمتین روز بہ روز بڑی رہی ہیں ، آئی ایم ایف کے معاہدوں پر ہم نے احتجاج کیا تب کچھ ہلکا لے رہے ہیں ، وفاقی حکومت فقط سندہ حکومت پر الزام بازیوں کے علاؤہ کچھ نہیں کرتی، تحریک انصاف سندہ میں گورنر راج لگانے سے پھلے قانون کا مشاہدہ کرے، تھر کول کی رائلٹی مکمل طرح تھر پر لگائی جائیگی، اسلام کوٹ میں ایک سئو یونٹ تک کے بلز سندہ حکومت ادا کریگی ، تھر بدلیگا پاکستان کے سلوگن پر ہم اعتماد کرتے ہیں ، تھر اس وقت دنیا کے نقشے پر آچکا ہے ، پنجاب میں سستے آٹے کا درانی کیا جا رہا ہے مگر وہ آٹا نہیں بوسہ دیا جا رہا ہے، مھنگائی دنیا بھر میں ہے فقط ہمارے یہاں نہیں۔ وزیر اعلی سندہ ریس میں شریک گاڑیوں کی وڈیو بناتے رہے۔
تھر پارکر میں جیل ریلی
القمر
