ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صدر مملکت عارف علوی ایف بی آر پر برہم

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ایف بی آر کی بد انتظامی پر پاکستانی شہری بزرگ عبدالحمید خان سے کہا کہ میں معذرت چاہتا ہوں کہ بزرگ عبدالحمید کو ایف بی آر سے پہنچنے والی تکالیف پر ہمارے سر شرم سے جھک گئے ہیں۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایف بی آر پر برہم ہوتے ہوئے کہا کہ چیئرمین ایف بی آر کو ہدایت دیتا ہوں کہ وہ غیر ذمہ دار نظام کا پورے طریقے سے جائزہ لیں اور اس معاملے میں ملوث ہونے والے تمام فیصلہ کرنے والوں کے خلاف تحریری کارروائی کی جائے۔
صدر عارف علوی کہتے ہیں کہ ایف بی آر آفیسر نے 2,333 روپے کی معمولی رقم پر ریفنڈ پہ بزرگ عبدالحمید کو ایک سال سے زیادہ عرصے پر محیط قانونی چارہ جوئی پر اتنا مجبور کردیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں