English Al Qamar Urdu جون 21, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسسٹنٹ کمشنر گنداواہ کی زیرصدارت امن و امان سے متعلق اہم اجلاس

القمر

نمائندہ خصوصی ارشاد لاشاری
اسسٹنٹ کمشنرگنداواہ ہدایت اللہ جاموٹ کی صدارت میں امن و امان کے متعلق لیویز آفیسران کا ایک اجلاس منعقد ہوا
اجلاس میں سب ڈویژن گنداواہ لیویز فورس کے تمام تھانوں چیک پوسٹ کے انچارجان نے شرکت کی
اجلاس میں لیویز فورس کے ایریا میں امن و امان اور لیویز فورس گنداواہ کی کارکردگی زیر بحث ہوا اسسٹنٹ کمشنر گنداواہ نے آفیسران سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ لیویزفورس کےحدود میں قیام امن کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں جائیں گے
دہشت گرد ، چوروں، جرائم پیشہ عناصر اور اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاون شروع کرنے کی ہدایات جاری کیں سب ڈویژن گنداواہ کے تمام انچارجان کو ہدایت کی کہ اشتہاری ملزمان گرفتار کریں منشیات فروشوں کے خلاف کارواٸی کرنے کا حکم دے دیا جو بھی لیویز انچارج جراٸم پیشہ افراد کے خلاف کارواٸی کریگا ان کو انعامات اور تعریفی اسناد دیئے جائیں گے تمام لیویز چیک پوسٹوں پر مشکوک افراد اور گاڑیوں کی سختی سے تلاشی لی جائےگی
امن و امان میں خلل پیدا کرنے والے جرائم میں ملوث تمام عناصر کے خلاف سخت کاروائی ہوگی جرائم پیشہ عناصر کی فوری گرفتاری کیلئے سخت ایکشن لیےجائیں گے لیویز فورس کے ایریا میں لیویز کی پٹرولنگ میں اضافےکےساتھ لیویز تھانوں کومزید چوکس کرنےکےاحکامات جاری کئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے