ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ آسٹریلیا سے ڈی پورٹ ہو کر دبئی پہنچ گئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق نوواک جوکووچ ایئرپورٹ کے لاؤنج سے باہر نکلنے سے گریز کیا، گمان کیا جارہا ہے کہ وہ دبئی میں مختصر قیام کے بعد اپنا اگلا سفر شروع کرینگے تاہم یہ واضح نہیں کہ جوکووچ کا اگلا پڑاؤ کہاں ہوگا؟۔
نوواک جوکووچ نے متحدہ عرب امارات کا سفر اس لئے کیا کہ یہاں مسافروں کو ویکسین لگوانے کی ضرورت نہیں ہے، البتہ فضائی سفر سے قبل انہیں منفی پی سی آر رپورٹ دکھانا لازمی ہے۔یاد رہے کہ کرونا ویکسین نہ لگانے کی پاداش میں ٹینس اسٹار کو آسٹریلیا سے ملک بدر کردیا گیا ہے جس کے باعث وہ آسٹریلین اوپن ٹورنامنٹ سے بھی باہر ہوگئے ہیں۔
The post نوواک جوکووچ آسٹریلیا سے ڈی پورٹ ہو کر دبئی پہنچ گئے appeared first on Daily Jasarat News.
