English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایشز سیریز، جشن میں شراب سے بچنے کے لیے عثمان خواجہ اسٹیج چھوڑ گئے

القمر

پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ ایشز سیریز کی فتح کا جشن منانے والے ساتھی کرکٹرز سے دور کھڑے ہوگئے جس کی وجہ آسٹریلوی کرکٹرز کا شراب کی بوچھاڑ کرنا تھا۔

کپتان پیٹ کمنز نے جب یہ دیکھا کہ عثمان خواجہ جشن منانے والوں میں موجود نہیں ہیں تو انہوں نے فوری طور پر شراب کی بوتلیں وہاں سے پیچھے ہٹوادیں اور عثمان خواجہ کو اسٹیج پر بلایا ، اور ان کے ساتھ جشن منایا۔

آسٹریلوی کپتان کے اس اقدام کو سوشل میڈیا پر سراہا گیا اور صارفین اس مختصر ویڈیو کلپ کو شیئر کرتے ہوئے اس پر خوب تبصرے کئے واضح رہے کہ ایشز سیریز میں عثمان خواجہ نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

The post ایشز سیریز، جشن میں شراب سے بچنے کے لیے عثمان خواجہ اسٹیج چھوڑ گئے appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے