English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

او آئی سی میں عہدہ سنبھالنے کے لیے ایرانی سفارتکار سعودی عرب پہنچ گئے

القمر

ریاض: اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)میں اپنے عہدے سنبھالنے کیلئے ایرانی سفارتکار سعودی عرب پہنچ گئے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ترجمان ایرانی وزارت خارجہ سعید خطیب زادہ نے کہاکہ ایران کے تین سفارتکار جدہ پہنچ گئے، تینوں سفارتکار او آئی سی میں اپنے کام کا آغاز کریں گے، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے سعودی عرب میں ایران کا سفارتخانہ کھولنے پر بھی آمادگی ظاہر کی۔

سعودی عرب سے مذاکرات کے بارے میں ترجمان سعید خطیب زادہ کا کہنا تھا کہ عراق میں ہونے والے مذاکرات میں سعودی عرب کو ایران کی توقعات کے بارے میں بتا دیا تھا، مستقبل میں ہونے والی بات چیت میں نتائج ملنے کی امید ہے تاہم اس کے لیے سعودی حکام کو اپنے بیانات اور عمل پرتوجہ دینی ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ ایران نے ہمیشہ سعودی عرب میں اپنا سفارتخانہ کھولنے پر آمادگی ظاہر کی ہے، سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات بہتر کرنے کے لیے بات چیت کے چار ادوار عراق میں ہوچکے ہیں۔

The post او آئی سی میں عہدہ سنبھالنے کے لیے ایرانی سفارتکار سعودی عرب پہنچ گئے appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے