English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شاہ سلمان ریزرو میں چار لاکھ مقامی درختوں کی شجر کاری کا اعلان

القمر

ریاض: نیشنل سینٹر فار دی ڈیویلپمنٹ آف ویجیٹیشن کور اینڈ کمبیٹنگ ڈیزرٹیفکیشن کے چیف ایگزیکٹو خالد عبدالقادر نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز رائل ریزرو میں ایک قومی جنگلاتی کمپنی کے ساتھ دو سالہ معاہدے پر دستخط کردیئے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اس معاہدے کے تحت مقامی درختوں کے چار لاکھ پودوں کی شجر کاری کی جائے گی۔ اس کے علاوہ پودوں کی آب پاشی، دیکھ بھال اور دیگر امور بھی انجام دیے جائیں گے۔جنگلات کا منصوبہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز رائل ریزرو ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے ساتھ ایک تعاون کے معاہدے کا حصہ ہے تاکہ ریزرو میں پودوں کے احاطہ کو تیار کیا جا سکے۔

مرکز کی طرف سے مملکت کے ارد گرد سبزے کو فروغ دینے، صحرا کو کم کرنے، حیاتیاتی تنوع بحال کرنے کی کوششوں کے فریم ورک کے اندر قدرتی ماحول اور معیار زندگی کو بہتر بنانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

The post شاہ سلمان ریزرو میں چار لاکھ مقامی درختوں کی شجر کاری کا اعلان appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے