بھارت: خبر ایجنسی کے مطابق ممبئی نیول ڈاکیارڈ میں آئی این ایس رنویر کے اندرونی حصے میں زور دار دھماکہ ہوا۔ دھماکے میں تین نیوی اہلکار ہلاک ہو گئے۔ ساتھ ہی 10 بھارتی نیوی اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے, واقعے کے فوری بعد عملے نے صورتحال پر قابو پالیا۔ یہ معلومات ہندوستانی بحریہ کے ایک اہلکار نے دی۔
ابتدائی تفصیلات کے مطابق واقعہ میں تین فوجی ہلاک جبکہ 10 فوجی زخمی ہوئے ساتھ ہی کسی بڑے مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ پہلی نظر میں دھماکے کا تعلق کسی ہتھیار یا گولہ بارود کی خرابی سے نہیں تھا۔ دھماکے کی وجہ مشینری کی خرابی بتائی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ پہلے بھی انڈین نیوی کے کئی بحری جنگی جہازوں میں آگ لگنےکے واقعات رپورٹ کیےگئے ہیں جو انڈین نیوی کی غیرپیشہ ورانہ ہونے کی واضع دلیل ہے
The post بھارتی بحری جنگی جہاز آئی این ایس رنویر میں دھماکہ 3 ہلاک 10 زخمی appeared first on Daily Jasarat News.
