ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلدیاتی قانون کیخلاف جماعت اسلامی کادھرنابیسویں روزجاری

کراچی میں نئے بلدیاتی قانون کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا بیسویں روز بھی جاری ہے۔حافظ نعیم الرحمن کہتےہیں دوہزار ایک کےقانون کو چھوڑیں، بھٹو کے انیس سو باہتر کے بلدیاتی نظام کو بحال کردیں۔امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ دھرنے نےکراچی والوں کی امید جگادی۔جمعرات کو حسن اسکوائر پر ہزاروں کی تعداد میں خواتین اور بچے دھرنا دیں گے۔انہوں نے کہا منگل کو بین الاقوامی سیشن سے دھرنے کو بین الاقوامی شہرت ملی۔ دوہزار ایک کےقانون کو چھوڑیں، بھٹو کے انیس سو باہتر کے بلدیاتی نظام کو بحال کردیں۔ وفاق اور صوبہ دونوں کراچی کو حق نہیں دیتے۔ بات چیت میں تعطل حکومت کی جانب سے ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں