کراچی کی بندر گاہ پر کھڑے بحری جہاز میں آف لگ گئی ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ گندم سے بھرے غیر ملکی بحری جہاز میں لگی۔آگ کی اطلاع ملتی ہی کے پی ٹی فائر بریگیڈ حرکت میں آگئی۔
کے پی ٹی فائر ٹینڈرز نے فوری موقع ہر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کردیں۔ اطلاع کے مطابق آگ گندم کے ساتھ موجود کیمیکل ڈرمز میں لگی۔ بتایا گیا ہے کہ جہاز میں گندم کے ساتھ دو کیمیکل ڈرم موجود تھے۔
ڈرمز میں کاربیڈ نامی آتش گیر اور دھماکہ خیز مواد موجود تھا آگ لگنے کے بعد کیمیکل کے دونوں ڈرم دھماکے سے پھٹے۔ آگ نے بحری جہاز کے ایک بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔کے پی ٹی کے فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
کراچی پورٹ پر بحری جہاز پر آگ لگ گئی
القمر
