English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پنجاب کی عوام کوکورونا وائرس سے بچانے کیلئے صوبہ بھرمیں لاک ڈاؤن سخت کرنے کا فیصلہ

القمر

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے نیا نوٹیفیکشن جاری کردیاگیا۔وزیراعلی پنجاب کی ہدایات پر ویکسی نیشن مہم اور NPIs پر عمل درآمد تیز کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے۔ وائرس پازیٹوٹی شرح کے مطابق پنجاب کے محتلف علاقوں میں پابندیوں کا اطلاق کیا جا رہا ہے.10 فیصد سے زائد پازیٹویٹی شرح والے علاقوں میں پابندیاں سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔لاہور اور راولپنڈی میں کورونا وائرس کی شرح 10 فیصد سے زائد ہے ۔نوٹیفیکشن پنجاب بھر میں 31 جنوری تک نافذ العمل رہے گا۔سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ کے مطابق پنجاب بھر میں شادی کی تقریبات پر نافذ پابندیاں 24 جنوری سے 15 فروری تک جاری رہیں گی۔ کاروباری سرگرمیاں اور دفتری امور معمول کے مطابق چلیں گے۔ ہر قسم کے انڈور ڈائننگ پر 21 جنوری سے مکمل پابندی عائد کی جا رہی ہے۔ عمران سکندر بلوچ نے کہا ہے کہ ہر قسم کے انڈور اجتماعات، شادی کی تقریبات، پر 24 جنوری سے مکمل پابندی عائد کی جا رہی ہے۔ صوبہ بھر میں آوٹ ڈور اجتماعات ،شادی کی تقریبات کی مکمل ویکسینیٹد 300 افراد کی گنجائش کے ساتھ اجازت ہو گی۔آوٹ ڈور ڈائیننگ کیلئے صرف مکمل ویکسینیٹد افراد کو اجازت ہو گی۔
صوبہ بھر کے تمام مزارات، جمز اور سینما گھروں کو 50 فیصد گنجائش کے ساتھ کام کرنے کی اجازت ہو گی۔
ہر قسم کی کانٹیکٹ سپورٹس پر مکمل پابندی عائد ہو گی۔ پنجاب بھرمیں ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ 20 جنوری سے 70 فیصد گنجائش کے ساتھ چل سکے گی۔ریل گاڑی 80 فیصد گنجائش کے ساتھ چل سکے گی۔مکمل ویکسی نیٹد افراد کے ساتھ کنٹرول ٹورزم کی اجازت ہو گی۔ تمام تفریحی مقامات، پولز اور پارکس 50 فیصد گنجائش کے ساتھ کھلے رہیں گے۔ تعلیمی ادارے 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کی 100 فیصد تعداد کے ساتھ کھلے رہیں گے۔ تعلیمی ادارے 12 سال سے کم عمر کے بچوں کے50 فیصد تعداد کے ساتھ متفرق دنوں میں کھلے رہیں گے۔ 12 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کی مکمل ویکسی نیشن کروانے کی جامع منصوبہ کی گئی ہے۔ سینما گھر، جمز اور مزار مکمل ویکسی نیٹڈ افراد کے لیے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ تمام تفریحی مقامات، پولز اور پارکس 100 فیصد مکمل ویکسینیٹڈ افراد کی گنجائش کے ساتھ کھلے رہیں گے۔ تمام سرکاری ونجی دفاتر اور تعلیمی ادارے معمول کے اوقات میں کھلے رہیں گے۔ ہرقسم کی پبلک ٹرانسپورٹ 20 جنوری سے 70 فیصد گنجائش کے ساتھ چل سکے گی ریل گاڑی 80 فیصد گنجائش کے ساتھ چل سکے گی۔مکمل ویکسی نیٹد افراد کے ساتھ کنٹرول ٹورزم کی اجازت ہو گی۔زرعی اور صنعتی اداروں کو نوٹیفکیشن سے مکمل استثناء حاصل ہے۔.پبلک ٹرانسپورٹ میں رفرشمنٹس پر مکمل پابندی عائد ہو گی۔ ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے لاک ڈاون نوٹیفیکیشن پرعمل درآمد یقینی بنائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے