اسلام آباد کی کچہری میں کورونا کیسز میں غیر معمولی حد تک اضافہ ہوگیا۔ وفاقی دارالحکومت کی ضلع کچہری میں 15 ججز کورونا کا شکار ہو گئے ہیں۔
ضلع کچہری کی مختلف عدالتوں کے 58 اہلکار بھی کورونا میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ صورت حال زیادہ خراب ہونے پر کورونا کے شکار ججز کی عدالتیں آج کے لیے بند کر دی گئی ہیں۔
عدالتوں کو کورونا سے پاک کرنے کے لیے ڈس انفکشن اسپرے کرایا جائے گا۔ عدالتی اہلکار جس جس عدالت میں کام کر رہے تھے وہاں بھی ڈس انفکشن اسپرے کیا جائے گا۔
عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع کچہری ویسٹ کورٹس میں 10 ججز 29 اہلکار کا کورونا پازیٹو آیا۔ ایسٹ کورونا کورٹس میں 5 ججز 29 اہلکار کورونا کا شکار ہوئے۔
اسلام آباد کے 15 جج اور درجنوں اہلکار کورونا کا شکار
القمر
