English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عراق:  داعش جنگجووں کے فوجی اڈے پر حملے میں11 اہلکار ہلاک

القمر

بغداد: عراق کے دارالحکومت میں داعش جنگجووں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فوجی اڈے پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 11 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمالی ضلع العزم کے پہاڑی علاقے میں واقع فوجی اڈے میں رات گئے داعش جنگجووں گھس آئے اور بیرک میں سوئے ہوئے اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ داعش جنگجووں کی فائرنگ میں کم از کم 11 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ حملہ آور جاتے ہوئے اسلحہ، گولہ بارود اور فوجی گاڑیاں بھی  اپنے ساتھ لے گئے۔

حملہ اتنا اچانک کیا گیا تھا کہ فوجی اہلکاروں کو سنبھلنے کا موقع نہیں مل سکا۔ عراق میں 2014 کو مسلح تنظیم داعش نے بڑے حصے پر قبضہ کرکے اپنی حکومت قائم کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم اتحادیوں کی مدد سے طویل جنگ کے بعد عراقی فوج داعش کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئی۔

داعش کے قبضے سے زیادہ تر علاقہ واگزار کرالیا گیا ہے لیکن اب بھی دور دراز دیہی علاقوں میں داعش جنگجو موجود ہیں جو اپنے ٹھکانوں سے نکل کر اب بھی کارروائیاں کر رہے ہیں۔۔۔

The post عراق:  داعش جنگجووں کے فوجی اڈے پر حملے میں11 اہلکار ہلاک appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے