کراچی میں نسلہ ٹاور کیس میں سابق ڈپٹی ڈائریکٹرکے ایم سی وسیم مغل گرفتار۔جوڈیشل مجسٹریٹ اور لنک عدالت کا دو ملزموں کا ریمانڈ دینے سے انکار۔پولیس نے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر سے رجوع کرلیا۔نسلہ ٹاور کیس میں فیروزآباد پولیس نے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر کے ایم سی وسیم مغل کو گرفتار کرلیا۔ مقدمے میں سندھی مسلم سوسائٹی کے سابق اعزازی سیکریٹری نوید بشیر کو پہلے ہی گرفتار کیا جاچکا ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں سابق ڈپٹی ڈائریکٹر کے ایم سی کو پیش کیا ۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو اینٹی کرپشن عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دیا۔ اینٹی کرپشن عدالت کی جج کی رخصت کے باعث ملزمان کو لنک عدالت میں پیش کیا گیا۔ لیکن لنک عدالت ڈسٹرکٹ جج جنوبی نے ملزمان کا ریمانڈ دینے سے انکار کردیا۔ قرار دیا کہ پولیس کو اینٹی کرپشن کی دفعات مقدمے میں درج کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ تفتیشی افسر نے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر سے رجوع کرلیا۔
نسلہ ٹاورکیس میں سابق ڈپٹی ڈائریکٹرکےایم سی وسیم مغل گرفتار
القمر
