English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عرب شہریوں کو شکار سے منع کرنے پر 16 افراد گرفتار کرلیا گیا، سردار عبدالرحیم

القمر

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے نارو کے علاقے اچھڑو تھر میں عربی شکاریوں کو شکار سے منع کرنے پر مقامی پولیس وڈیروں کی جی حضوری کرتے ہوئے حر جماعت سے تعلق رکھنے والے 16 بیگناہ لوگوں کو گرفتار کرکے غائب کردیا ہے جس کی ہم پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔اپنے ایک مذمتی بیان میں سردار عبدالرحیم نے کہا کہ سندھ حکومت عربوں کی نوکر بن چکے ہیں چند پیسوں کی خاطر شکار کی اجازت دی کر سندھ کے حسن کو تباہ و برباد کررہے ہیں ، آئے روز سندھ میں ایسے واقعات ہورہے ہیں لہذا ہم سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سندھ میں ہونے والے غیر قانون شکار کا نوٹیس لیکر اچھڑو تھر سے بیگناہ گرفتار حر جماعت کے لوگوں کو رہا کروایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے