English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان کی معیشت کو بچانا ہے تو عمران کو بھگانا ہےبلاول بھٹو

القمر

پاکستان پیپلز پارٹی نےملکرچاروں صوبوں کےمختلف شہروں،دیہاتوں میں ٹریکٹرٹرالی مارچ کی ہم نےکراچی،راولپنڈی،حیدرآباد،چنیوٹ،سکھر، منڈی بہاؤالدین ،مستونگ،ڈیرہ غازی خان،جعفرآباد،نواب شاہ،لیاقت پور، شہید بینظیر آباد ،بہاولپور،خیرپور،سانگھڑسمیت دیگرشہروں میں ریلیاں نکالی گئیں۔
بلاول بھٹوزرداری نےخطاب میں کہاکہ ہم وقت کی سلیکٹڈ اور کٹھ پتلی حکومت کے خلاف نکل رہے ہیں اور جلد ہی انہیں بھگائیں گے۔انہوں نےکہاکہ اگرہم نے کسان،زرعی معیشت اورپاکستان کی معیشت کو بچانا ہے تو عمران کو بھگانا ہے۔پیپلزپارٹی نےستائیس فروری کوکراچی سے اسلام آبادکی جانب مارچ کابھی عندیہ دیا۔بلاول بھٹونےکہاکہ اگر آج کسان بھوکا سوئے گا تو کل پاکستان بھوکا سوئے گا۔ ہم اپنے کسانوں کا معاشی قتل برداشت نہیں کرسکتے۔
بلاول بھٹونےکہاکہ اس سلیکٹڈ نظام نے زرعی معیشت کو مستقل نقصان پہنچایا ہے اور اب ہم ملکر عمران کو بھگا کررہیں گے۔میں کسی سندھی، اردو، پشتو یا دیگر زبان بولنے والے کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دوں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے