خان پور ڈیم کشتی میں 34 افراد سوار تھے۔خان پور ڈیم میں سیر کے لیے گئے اسکول کے بچوں کی کشتی الٹ گئی۔ کشتی میں بچوں اور اساتذہ سمیت 34 افراد سوار تھے۔ذرائع کے مطابق امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ڈوبنے والے طلبا اور اساتذہ سمیت 33 افراد کو زندہ نکال لیا تاہم ایک ٹیچر جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا نجی اسکول کے بچے پکنک منانے کے لیے خانپور ڈیم آئے تھے اچانک ان کی کشتی ڈوب گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور بچوں واساتذہ کو ریسکیو کرلیا۔
ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں |
وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
Load/Hide Comments