English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انگلینڈ کے مشہور فٹ بالر مائیکل اوون کا دورۂ پاکستان

القمر

انگلینڈ کے معروف فٹبالر مائیکل اوون 25 سے 27 جنوری ، تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گے۔ مائیکل اوون نہ صرف انگلینڈ بلکہ دنیا کے مقبول ترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ آپ 2001 میں ورلڈ پلیئر آف دی ایئر بھی رہے۔آپ 1998 میں بی بی سی کے سپورٹس پرسنیلٹی آف دی ایئر رہے۔
مائیکل اوون کی اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔26 جنوری کو مائیکل اوون کراچی میں این ای ڈی فٹ بال گراؤنڈ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔فٹ بال کے شائقین کے گڑھ، لیاری کا دورہ بھی پروگرام میں شامل ہے۔ مایہ ناز فٹ بالر 27 جنوری کو پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کو بھی رونق بخشیں گے۔ بین الاقوامی فٹ بال کوچز بھی ان کے ساتھ پاکستان آئے ہیں۔مائیکل اوون کا یہ اہم دورہ پاکستان میں فٹ بال کے فروغ میں سنگ میل ثابت ہو گا۔ یہ دورہ پاکستان میں فٹ بال کی مقبولیت اور بیش بہا ٹیلنٹ کا بھی مظہر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے