ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انڈونیشیا، کلب میں دو گروہوں کے درمیان لڑائی، 18 افراد ہلاک

جکارتہ:انڈونیشیا میں کلب میں دو گروہوں کے درمیان لڑائی کے دوران 18 افراد ہلاک ہوگئے۔خبر ایجنسی کے مطابق زیادہ تر افراد لڑائی کے دوران کلب میں آگ لگنے سے ہلاک ہوئے، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں۔ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ منگل کی صبح لڑائی میں ایک شخص کو چاقو کے وار کر کے ہلاک کر دیا گیا، اس سے قبل پنڈال میں آگ لگ گئی اور لوگ اندر پھنس گئے۔مغربی پاپوا پولیس کے ترجمان ایڈم ایروینی نے بتایا کہ  شہروں میں نوجوانوں کے درمیان لڑائیاں معمول کی بات ہے، لیکن اس سے قبل اتنی زیادہ اموات نہیں ہوئیں۔ مزید کہا کہ سورونگ میں تفریحی مقام پر ہونے والے ہلاکت خیز واقعے کی ابھی تفتیش جاری ہے۔اس کے علاوہ، انڈونیشیا کی قومی پولیس کے ترجمان، ڈیڈی پراسیتیو نے کہا کہ یہ جھگڑا پڑوسی جزیرے مالوکو کے دو حریف گروہوں کے درمیان تھا

The post انڈونیشیا، کلب میں دو گروہوں کے درمیان لڑائی، 18 افراد ہلاک appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں