English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدبہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاولپورکی نئی ایمرجنسی کا جائزہ

القمر

ایم ایس بہاول وکٹوریہ ہسپتال نے وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکو مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی۔
ڈاکٹریاسمین راشدنے بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کیااور تسلی بخش انتظامات پر انتظامیہ کو سراہا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کمیٹی روم میں تمام ڈاکٹرزکے اجلاس کی صدارت بھی کی۔ ڈاکٹرزاور فیکلٹی ممبران نے وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی کاوشوں کو سراہا۔صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں مریضوں کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ڈاکٹریاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پنجاب کے موجودہ سرکاری ہسپتالوں کے حالات بہت بہترہوچکے ہیں۔ڈاکٹریاسمین نے کہا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے ادویات کی کوئی کمی نہیں ہے۔
وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارکے ویژن کے مطابق پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے نیاپاکستان قومی صحت کارڈ کے ذریعے پنجاب کے خاندانوں کو صحت کی شاندارسہولیات فراہم کی ہیں۔
ماضی کی کسی حکومت نے پنجاب کی عوام کو صحت کی اتنی وسیع سطح پر سہولیات فراہم نہیں کی ہیں۔پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں مریضوں کیلئے طبی سہولیات تسلی بخش ہیں۔صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ محکمہ صحت پنجاب نے سوفیصدمیرٹ پر ریکارڈبھرتیاں کی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے