کراچی بدھ اور جمعرات کو پھر گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔ رفتار پچیس ناٹیکل میل تک ہوسکتی ہے۔ کمزور ڈھانچوں کونقصان پہنچنے کا خدشہ۔ عدالتی حکم کے باوجو د شہر میں لگے دیو ہیکل سائن بورڈز ہٹائے نا جاسکے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں دو اور تین فروری کو شمال مغرب سے گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔بدھ کی شام سےشہرمیں چلنے والی ہواوں کی رفتار بیس سے پچیس ناٹیکل میل ہوگی۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق تیزہواوں کےباعث کمزورڈھانچوں کونقصان پہنچ سکتاہے۔ سمندر میں تیس ناٹیکل میل تک ہوائیں چلنےکی پیشگوئی ہے۔ ہواوں کےباعث سمندرمیں لہروں کی اونچائی میں اضافہ ہوگا۔محکمہ موسمیات نے ماہی گیروں کومحتاط رہنےکامشورہ دیا ہے۔ بدھ اور جمعرات کو شہر میں موسم خشک اور مطلع صاف رہنےکی پیشگوئی ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت بارہ سے سولہ ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت چھبیس سے اٹھائیس ڈگری ہوسکتا ہے۔ شہر میں تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی ہے،، تو دوسری جانب راشدمنہاس روڈ،اسٹیڈیم روڈ،یونیورسٹی روڈ،طارق روڈپر دیو ہیکل سائن بورڈز آویزاں ہیں۔ عدالتی حکم کے باوجود شاہراہ عثمان،شاہراہ پاکستان، ناگن چورنگی اور بورڈآفس کے اطراف بھی سائن بورڈ کو ہٹایا نہیں جاسکا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی
- ’تاکہ کوئی قانونی کارروائی نہ ہو سکے‘، انکیتا قتل واقعہ کے ملزم دشینت گوتم کی حلف برداری پر کانگریس کا سخت ردعمل
- پرگیان اوجھا بنے چیف سلیکٹر، رمیش پوار سینئر مردوں کی سلیکشن کمیٹی میں شامل
- دہلی آڈٹ میں 100 سے زائد غلط اندراجات، کانگریس کا ایس آئی آر روکنے اور اہل ووٹروں کے نام بحال کرنے کا مطالبہ
- ٹرین میں اونچی آواز میں فون پر بات کی تو لگے گا 1000 ہزار روپے کا جرمانہ، ریلوے کی وارننگ