ماہی گیر دو فروری سے چار فروری تک گہرے سمندر میں شکار پر جانے سے گریز کریں۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز گوادر نے ماہی گیروں کے لیے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے سمندری لہروں میں تیزی اور طغیانی کا خدشہ ہے۔
ماہی گیر بدھ اور جمعرات کو گہرے سمندر میں جانے سے گریز کریں اور اپنی کشتیاں بمعہ انجن جال اور دیگر الات کو محفوظ مقام پر منتقل کریں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز نے الرٹ لیٹر جاری کردیا۔
