English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

طالبان جنگجوئوں کیلئے تفریحی پارکوں میں اسلحہ لے جانے پر پابندی

القمر

کابل:افغان طالبان کے ترجمان ذبیح للہ مجاہد نے کہاہے کہ طالبان جنگجوئوں کو تفریحی پارکوں میں اسلحہ لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

کابل سے جاری ایک بیان میں ترجمان ذبیح للہ مجاہد کا کہنا ہے کہ تفریحی پارکوں میں فوجی یونیفارم اور فوجی گاڑیاں لے جانے کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔

ذبیح للہ مجاہد یہ بھی کہا کہ طالبان جنگجو تفریحی پارکوں کے تمام اصول قوانین پر عمل کرنے کے پابند ہوں گے۔خیال رہے کہ افغانستان پر قبضہ کے بعد طالبان جنگجو پارکوں اور تفریحی مقامات پر تفریحی کرتے نظر آئے تھے۔

The post طالبان جنگجوئوں کیلئے تفریحی پارکوں میں اسلحہ لے جانے پر پابندی appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے