پشاور کے باچا خان ایئرپورٹ پر کورونا ٹیسٹنگ کٹس غیر معیاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔باچا خان ایئرپورٹ پر لیبارٹریز میں کورونا ٹیسٹنگ کٹس غیر معیاری ہونے کے علاوہ منیجر نے عملے کو بھی غیر تربیت یافتہ قرار دیا ہے۔
ایئرپورٹ منیجر نے کہا ہے کہ لیبارٹریز میں ٹیسٹ کا ریکارڈ محفوظ کرنے کا کوئی انتظام نہیں ہے۔ ائیر پورٹ منیجر نے کورونا ٹیسٹنگ فیس کم کر کے 3 ہزار روپے کرنے کا مطالبہ بھی کر دیا۔
پشاور باچا خان ائیرپورٹ پر کورونا ٹیسٹنگ کٹس غیر معیاری ہونے کا انکشاف
القمر
