English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملک میں الیکشن کمیشن کی طرف سے عوام خصوصاًطلباء اور نوجوانوں کیلئے آگاہی مہم کا آغاز

القمر

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے آڈیٹوریم میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔الیکشن کمیشن کے افسران نے شرکاء کو ووٹ کی اہمیت کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انتخابی عمل میں خواتین، خواجہ سراء، معذور افراد اور اقلیتوں کو شامل کرنا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے۔ الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں میں صنفی فرق کو ختم کرنے کیلئے اقدامات لئے ہیں۔شفاف اور جامع ووٹر لسٹ کی تیاری الیکشن کمیشن کا بنیادی فریضہ ہے۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر لاہور کا کہنا ہے پنجاب بلدیاتی انتخابات اور عام انتخابات2023؁ نظرثانی شدہ انتخابی فہرست پر منعقد کئے جائیں گے۔
انتخابی عمل میں وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونورسٹی نے الیکشن کمیشن کے اقدامات کو سراہا۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے طلباء میں اسناد تقسیم کی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے