تہران: ایران کے وزیر خارجہ نے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کے ساتھ ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو میں کہا کہ قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت تمام ممالک اور خطے کیلئے خطرہ ہے۔
ایرانی فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید آل نہیان کے ساتھ کل رات ہونے والی ٹیلی فونیک گفتگو میں اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ جنگ اور کشیدگی کسی بھی ملک کے حق میں نہیں ہے کہا کہ علاقے میں بحران پیدا کرنے والوں کو پاوں جمانے کی اجازت نہیں دینی چاہئیے۔
حسین امیرعبداللہیان نے ایران اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات کو مثبت اور پیشرفت کی جانب گامزن قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے اعلی حکام کے مابین ملاقاتوں اور گفتگو کا سلسلہ جاری ہے۔
گفتگو میں متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ نے کہا کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے میں سنجیدہ ہے اور مختلف شعبوں میں دو جانبہ گفتگو کو جاری رکھنے پر تاکید کرتا ہے۔
The post اسرائیل تمام ممالک اور خطے کیلئے خطرہ ہے، ایران appeared first on Daily Jasarat News.
