سابق چیف جسٹس گلزار احمد نےحکومت سے فول پروف سیکیورٹی مانگ لی۔چیف جسٹس کو سکیورٹی کیلئے وزارت داخلہ کو خط ریٹائرمنٹ سے قبل لکھا گیا ہے۔ خط میں رینجرز کی سیکورٹی برقرار رکھنے کی استدعا کی گئی ہے۔
جسٹس گلزار احمد اور اہلخانہ کو چیف جسٹس والی سکیورٹی برقرار رکھی جائے۔ جسٹس (ر) گلزاراحمد نے دہشتگردی، ماورائے عدالت قتل سمیت کئی ہائی پروفائل مقدمات کےفیصلےکیے ہیں۔اقلیتوں کے حقوق، تجاوزات سمیت کئی حساس مقدمات کے فیصلےکیے
خط میں استدعا کی گئی ہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد گھر اور سفر کے دوران رینجرز فراہم کی جائے۔ خط ڈپٹی رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے27 جنوری کو لکھا گیا تھا۔
جسٹس گلزاراحمد چیف جسٹس ہاؤس سے ریٹائرڈ ججز کیلئے مختص گھرمیں منتقل ہوگئے، چیف جسٹس گلزاراحمد یکم فروری کو مدت مکمل کرکے ریٹائر ہوگئے تھے.
صدر مملکت نے جسٹس عمر عطا بندیال کو چیف جسٹس پاکستان مقرر کیا ، ان کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 175 اے کے تحت کی گئی۔جسٹس عمر عطا بندیال سپریم کورٹ سینئر ترین جج ہیں۔
No related posts.
