غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جمو ں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج سرینگر میں مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیاہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوج نے دو نوجوانوں کو ضلع سرینگر کے علاقے زکورہ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران شہید کردیا ہے۔بھارتی قابض افواج نے علاقے کی تمام داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی کی اور موبائل فو ن انٹرنیٹ سروس کو بند کردیا ہے ۔ آخری اطلاعات آنے تک تلاشی کارروائی جاری تھی۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا
القمر
