ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارا گل کو ہاؤس جاب مل گئی

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر ملک کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارا گل کو جے پی ایم سی میں ہائوس جاب مل دے دی گئی ہے۔ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ کو ڈاکٹر سارا کو فوری ہائوس جاب دلانے کی ہدایت کی تھی؛
ڈاکٹر سارا نے جے پی ایم سی کے ایکزیکٹیو ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول سے ملاقات کی اور ہائوس جاب آرڈر لیا۔
وزیراعلیٰ سندھ کی ڈاکٹر سارا گل کو ہائوس جاب ملنے پر مبارکباد دی اور کہا پی پی پی حکومت خواجہ سرا ئوں کو ہر شعبے میں آگے لانے کے لیے اقدامات کررہی ہے۔ ہم خواجہ سرائوں کو ہر شعبے میں عزت و احترام دلوائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں