English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

الیکشن کمیشن جھل مگسی نے میونسپل کمیٹی گنداواہ کی حلقہ بندی کے عمل میں جانبداری کا مظاہرہ

القمر

چیف سردار جلال خان لاشاری نے اپنے جاری کردہ بیان میں مقامی صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ
الیکشن کمیشن جھل مگسی نے میونسپل کمیٹی گنداواہ کی حلقہ بندی کے عمل میں
اکثریت کو اقلیت میں تقسیم کرکے جانبداری کا مظاہرہ کیا جسے مسترد کرتے ہیں
سینیئر صوبائی وزیر نوابزادہ میر طارق خان مگسی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار گوٹھ آخوندانی لاشاری گوٹھ کھجانی لاشاری گوٹھ مصری خان لاشاری گوٹھ منگھیانی لاشاری اور سیڈ فارم میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا مزید انھوں نے بتایا کہ مذکورہ دیہات جغرافیائی لحاظ سے بھی ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں اور ان علاقوں میں کم سے کم ایک وارڈ آسانی سے بن سکتا ہےمگر افسوس الیکشن کمیشن نے مذکورہ تمام علاقوں کو 3 سے چار کلومیٹر دور
حسینی محلہ بخاری محلہ اور بستی خدابخش میں ضم کرکے ہزاروں عوام سے زیادتی کی اور اپنے کردار کو مشکوک بنایاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے