ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک میں نوجوان ووٹرز کی تعداد جمہوری کردار ادا کر سکتی ہے

عوام الناس میں ووٹ کی اہمیت کے حوالے سے آگاہی اجاگر کرنا الیکشن کمیشن کا آئینی فریضہ ہے۔اس فریضہ کی انجام دہی کو یقینی بنانے کیلئے الیکشن کمیشن کے تعلقات عامہ ونگ نے ملک بھر میں عوام الناس، خصوصاًطلباء اور طالبات کیلئے آگاہی مہم کا آغاز کیا ہے۔ اس سلسلہ میں لاہور کالج فار ویومن یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف انجنئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ آگاہی سیمینار میں قراۃ العین فاطمہ ڈائریکٹر میڈیا کوآرڈینیشن الیکشن کمیشن،سیّد شاہد اسلام ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر لاہور اورھدیٰ علی گوہر سینئر پبلک ریلیشن آفیسر نے طلباء سے خطاب کیا۔سیمینار کے شرکاء میں طلباء طالبات اور اساتذہ کی بڑی تعداد شامل تھی۔ الیکشن کمیشن کے طرف سے موجود افسران نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کی اس مہم کامقصد پاکستا ن کے نوجوانوں کو انتخابی عمل، ووٹر رجسٹریشن اور ووٹ ڈالنے کی اہمیت کے حوالے سے آگاہ کرنا ہے۔علاوہ ازیں انتخابی عمل میں خواتین، خواجہ سراء، معذور افراد اور اقلیتوں کو بھی شامل کرنا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے جس کی بجا آوری کیلئے الیکشن کمیشن نے مختلف اور موثر اقدامات کیے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں میں درج مرد وخواتین ووٹرز کی تعداد میں موجود صنفی فرق کو ختم کرنے کیلئے نادرا کے اشتراک سے خواتین کیلئے شناختی کارڈ اور ووٹر رجسٹریشن مہم کا بھی آغاز کیا، جو کہ 2017؁ء سے لے کر اب تک پاکستان کے 83اضلاع میں جاری ہے۔ ڈسٹرک الیکشن کمشنر لاہور نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ شفاف اور جامع ووٹر لسٹ کی تیاری الیکشن کمیشن کا بنیادی فریضہ ہے جس کے لئے حال ہی میں الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کے کام کا آغاز کیا ہے۔ آنے والے پنجاب بلدیاتی انتخابات اور عام انتخابات 2023؁ء نظر ثانی شدہ انتخابی فہرست پر منعقد کئے جائیں گے۔ انہوں نے آگاہ کیا کہ انتخابی قانون 2017؁ء کے تحت کوئی بھی ووٹر اپنے شناختی کارڈ پر موجود عارضی یا مستقل پتہ پر ووٹ رجسٹرکرنے کی درخواست دے سکتا ہے لہٰذا انہوں نے تمام شرکاء سے اپیل کی کہ اپنا ووٹ رجسٹر کروائیں اور ووٹ کی تفصیلات اور درست پتہ کی تصدیق 8300پرشناختی کارڈ نمبر بھیج کر موبائل میسج کے ذریعے ضرور کر لیں تا کہ مطلوبہ پتہ پر ووٹ کے اندراج کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس موقع پر طلباء کو آگاہ کیا گیا کہ وہ قوم کے معمار ہیں اور ان کی انتخابی عمل میں شمولیت ملک کے جمہوری مستقبل کیلئے بے حد اہمیت کی حامل ہے۔ یونیورسٹی کے اساتزہ اور پروفیسرز نے بھی اس موقع پر الیکشن کمیشن کے اقدامات کو سراہا اور ووٹر آگاہی کیلئے اپنے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ آگاہی پروگرام میں طلباء کو الیکشن کمیشن کی مہم کا حصہ بنایا گیا اور تر غیب دی گئی کہ وہ اپنے اپنے دائرہ کار میں موجود لوگوں کو ووٹ کی اہمیت کے حوالے سے آگاہ کریں۔تقریب کے اختتام پر الیکشن کمیشن کی طرف سے اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں