English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لاہور کے سروسز اسپتال میں 6 ماہ سے خاتون کیوں زیر علاج ہے؟

القمر

لاہور سے اجلال زیدی

‎سروسز اسپتال میں آنے والے مریضوں کا کوئی پرسانِ حال نہ رہا۔
‎ چھ ماہ سے بے یارو مددگار 25 سالہ خاتون سروسز اسپتال کی ایمرجنسی میں موجود ہے۔

‎ ایمرجنسی میں خاتون کو چھ ماہ قبل ہلکے بخار کی شکایت پر سروسز اسپتال کی ایمرجنسی لایا گیا تھا۔

‎سروسز اسپتال میں علاج کی غرض سے آنے والے نامعلوم مریضوں کے لئے کوئی طریقہ کار ہی موجود نہیں۔
‎سروسز اسپتال میں چھ ماہ سے مریضہ بھی زیر علاج لیکن کوئی پرسانِ حال نہیں۔

‎25 سالہ خاتون چھ ماہ سے اسپتال کی ایمرجنسی میں بے یارو مددگار موجود ہے ۔

‎ نہ معلوم مریضوں کیلئے ایدھی فاؤنڈیشن یا کسی فلاحی ادارے یا این جی او کیساتھ میکنزم موجود نہیں۔

‎نا معلوم لاوارث مریض سروسز ہسپتال میں چھے ماہ سے ایمرجنسی میں داخل ہے۔

‎ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ رفاہی اداروں کیساتھ سنٹرل ڈیش بورڈ
‎بنانے کی ضرورت ہے۔

‎تاکہ نا معلوم مریضوں کے ڈسچارج ہونے کے بعد ان کو متعلقہ رفاہی اداروں کے حوالے کیا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے