English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پیرمحل میں پولیس کی فوڈ اتھارٹی ٹیم کے ہمراہ کاروائی

القمر

پیرمحل میں پولیس نے جعلی دودھ کی فیکٹری پکڑ لی 10ہزار لیٹر سے زائدجعلی دودھ اور تیار کرنے والا سامان بھاری مقدار میں برآمد5ملزمان گرفتار مقدمات درج
جعلی دودھ بنانے کی فیکٹری کے مالکان روزانہ کی بنیاد پر بھاری مقدار میں جعلی دودھ بناتے اور فروخت کرتے ہیں جس پر ڈی ایس پی CIAعبدالصبور کی زیر نگرانی انچارج سی آئی اے ٹوبہ قیصر ندیم ایس آئی اور ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز فوڈ اتھارٹی ٹوبہ محمد عدنان حیدر پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے 2ہفتوں کی مسلسل نگرانی اور انٹیلی جنس انفارمیشن کی بناء پرجعلی دودھ بنانے والی فیکٹری اور جعلی دودھ کی سپلائی کا کھوج لگا یا۔

تیار شدہ10ہزار200لیٹر جعلی دودھ پکڑ لیا۔جس کی مالیت تقریباٌ8لاکھ روپے سے زائد ہے۔
اس کے علاوہ جعلی دودھ تیار کرنے ولا سامان مالیتی تقریباٌ45لاکھ روپے جس میں آئل2594لیٹر،پاؤڈر4400کلو گرام،گلوکوز625کلو گرام، سوڈیم گلوکونیٹ625کلو گرام شامل ہے جعلی دودھ تیار کرنے والی مکسنگ مشینیں 11عدد،ڈرم مکسنگ 15عددو دیگر سامان اور دودھ سپلائی کرنے والی3 گاڑیاں اور ایک رکشہ کو بھی قبضہ میں لے کر 5ملزمان کو گرفتار کرلیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے