English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان اور سعودی عرب کے گہرے برادرانہ تعلقات ہیں، شاہ محمود قریشی

القمر

اسلام آباد:سعودی عرب کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر امیر خرم راٹھور کی وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود سے ملاقات ہوئی۔

وزیر خارجہ نے سعودی عرب میں بطور سفیر نامزدگی پر امیر خرم راٹھور کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ گہرے برادرانہ تعلقات ہیں۔ دونوں ممالک نے ہر آڑے وقت میں ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔ ہماری حکومت اقتصادی ترجیحات پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔ آپ جیسے منجھے ہوئے سفارت کار کی بطور سفیر تقرری سے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ ہمارے سفرا کو اقتصادی سفارت کاری کو بروئے کار لا کر پاکستان کے معاشی استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہود ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ سعودی عرب میں پاکستانیوں کی کثیر تعداد مقیم ہے جو اپنی محنت کی کمائی پاکستان بھجوا کر ملک کے معاشی استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔سعودی عرب کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر امیر خرم راٹھور نے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی ہدایات پر مکمل عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی۔

The post پاکستان اور سعودی عرب کے گہرے برادرانہ تعلقات ہیں، شاہ محمود قریشی appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے