ڈیرہ اسماعیل خان میں 13 فروری کو ہونے والے بلدیاتی الیکشن برائے سٹی مئیر شپ کے لئے کل 20 امیدوار مدمقابل ہیں ۔ مگر ان الیکشن میں اہم مقابلہ پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان تحریک انصاف، جمعیت علماء السلام ف اور تحریک لبیک پاکستان کے امیدواروں کے درمیان متوقع ہے۔

اُمیدوار کون کون ہیں؟
فیصل کریم کنڈی (اُمیدوارپاکستان پیپلزپارٹی سٹی مئیر شپ)
فیصل کریم کنڈی: فیصل کریم کنڈی سیاسی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ فیصل کریم خان کنڈی کے دادا شہید زوالفقار علی بھٹو کے ساتھی تھی، انکے والد سابق ایم این اے فضل کریم خان کنڈی المعروف لٹی خان شہید بے نظیر بھٹو کے قریبی ساتھی تھے اور اسمبلی میں مشکل وقت میں پیپلز پارٹی کا بھرپور ساتھ دینے کی وجہ سے بے نظیر بھٹو انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتی تھیں اور اس بنا پر فیصل کریم خان کنڈی کو بھی شہید بے نظیر بھٹو نے ڈیرہ اسما عیل خان سے قومی اسمبلی کی نشست کے لیئے مولانا فضل الرحمان کے مقابلہ میں پیپلز پارٹی کا ٹکٹ دیا، جہاں سے کامیابی کے بعد انہیں قومی اسمبلی کا ڈپٹی سپیکر منتخب کرایا گیا تھا، یوں کنڈی خاندان اور بھٹو خاندان کا تین نسلوں سے ساتھ چلا آرہا ہے اور پارٹی کے مرکزی حلقو ں میں فیصل کریم خان کنڈی کو سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئر مین بلاول بھٹو کے قابل اعتماد ساتھیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔فیصل کریم کنڈی کے چھوٹے بھائی احمد کریم کنڈی 2018 کے الیکشن میںپاکستان پیپلزپارٹی کی ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب ہوئے اور اس وقت صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر کا کردار ادا کر رہا ہے

عمر امین گنڈہ پور(اُمیدوارپاکستان تحریک انصاف سٹی مئیر شپ)
عمر امین گنڈہ پوربھی سیاسی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں ان کے والد میجر لطیف اللہ نگران حکومت میں صوبائی وزیر مال رہے ہیں۔ عمرامین کے چھوٹے بھائی علی امین گنڈہ پور2013 کے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب ہوئے اور صوبائی وزیرمال رہے جبکہ 2018 کے الیکشن میں علی امین خان گنڈہ پور پاکستان تحریک انصاف ہی کے ٹکٹ پرایم این اے منتخب ہوئے اور وفاقی وزیر امورکشمیرو گلگت بلتستان کا قلمدان ان کے پاس ہے جبکہ عمرامین سے چھوٹے اور علی امین سے بڑے بھائی فیصل امین گنڈہ پور2018 کے الیکشن میںپاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب ہوئے اور صوبائی وزیربلدیات کا قلمدان ان کے پاس ہے

کفیل احمد نظامی(اُمیدوارجمعیت علماء اسلام ف سٹی مئیر شپ)
کفیل احمد نظامی ڈیرہ اسماعیل خان کے کاروباری طبقے سے تعلق رکھتے ہیں۔جبکہ ان کے خاندانی تعلق جمعیت علماء اسلام ف سے وابستہ ہیں۔ محمد کفیل نظامی کا شمار مولانا فضل الرحمن کے قریبی ساتھیوںمیں ہوتا ہے۔ جمعیت علماء اسلام ف نے بلدیاتی الیکشن میں سٹی مئیر شپ کے لئے محمد کفیل نظامی کو ٹکٹ دیا

حاجی محمدشفیق قصوریہ(اُمیدوارتحریک لبیک پاکستان سٹی مئیر شپ)
حاجی محمدشفیق قصوریہ ایک سیاسی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کے والد حاجی عبدالقیوم قصوریہ سیاسی و سماجی شخصیات تھے جبکہ حاجی محمدشفیق قصوریہ کے چچا عبدالحلیم خان قصوریہ سابق ممبر صوبائی اسمبلی رہے ہیں اور اس وقت ڈی آر سی ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔
