English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت: والدین کے شدید احتجاج پر اسکول نے حجاب پر پابندی واپس لے لی

القمر

مرشد آباد: مغربی بنگال کے شہر مرشد آباد میں مسلمان طالبات کے نقاب اور برقع پہننے پر پابندی لگانے والے اسکول نے والدین اور اہل علاقہ کے شدید احتجاج کے بعد پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا۔

تفصیلات کے مبطابق کرناٹک کے بعد مغربی بنگال کے شہر مرشد آباد کے ایک اسکول نے بھی مسلمان طالبات کے نقاب اور برقع پہننے پر پابندی عائد کردی۔ اسکول انتظامیہ کے فیصلے کے خلاف والدین اور اہل علاقہ نے شدید احتجاج کیا جس پر پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس اور لاٹھی چارج کا استعمال کیا تاہم اہل علاقہ کا احتجاج رنگ لے آیا اور اسکول کو پابندی واپس لینا پڑی۔

دوسری جانب حجاب کے معاملے پر بھارتی ریاست کرناٹک کی ہائی کورٹ میں جاری کیس کی سماعت 14 فروری سے دوبارہ شروع ہوگی۔ ضلع اڈوپی کے تمام ہائی اسکولوں کے اردگرد 14 سے 19 فروری تک دفعہ 144 نافذ کی جائے گی۔ ضلع بھر میں ہائی اسکولوں کے آس پاس کسی بھی قسم کے اجتماعات اور مظاہروں پر پابندی ہوگی۔

The post بھارت: والدین کے شدید احتجاج پر اسکول نے حجاب پر پابندی واپس لے لی appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے