English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں افسر کے سوا ٹریفک اہلکار اب موٹر سائیکل سواروں کا چالان نہیں کرسکے گا

القمر

ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے کراچی کے شہریوں کی ٹریفک اہلکاروں سے جان چھڑا دی ہے۔اس اقدام سے کرپشن کے خاتمے میں مدد ملے گی اور کراچی کے شہریوں کو بھی سکھ کا سانس لینا نصیب ہو گا۔
شہر میں سیکشن آفیسرز ہی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان کرنے کے مجاز ہونگے۔ ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کی زیر صدارت کراچی پولیس آفس کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ٹریفک کی روانی میں بہتری کیلئے سیکشن آفیسرز کو چالان کرنے کا اختیار ہوگا، ماتحت عملہ چالان کرنے کا مجاز نہیں ہوگا، ایڈیشنل آئی جی کراچی کی ڈی آئی ٹریفک کو ہدایت۔
شہر میں اسٹریٹ کرائم اور منشیات پر قابو پانے کیلئے موثر حکمت عملی ترتیب دی گئی، پولیس پیٹرولنگ بڑھانے اور گرفتار ملزمان کیخلاف درج مقدمات کی تفتیش میں بہتری کے احکامات جاری کردیے گئے۔
مفرور و اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز اور انویسٹیگیشن ایس پیز کو مشترکہ طور پر سنجیدہ اقدامات کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔
مددگار 15 کی مجموعی کارکردگی پر ڈی آئی جی مقصود میمن نے بریفنگ دی۔
تھانوں کی سطح پر تضویض شدہ بجٹ کے استعمال اور اسکے مثبت نتائج پر ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز نے بریفنگ دی۔
شہر میں موٹرسائیکل کی چوری کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام اور سدباب کیلئے ایس ایس پی اینٹی وھیکل لفٹنگ سیل کو موثر اقدامات کرنے ہی ہدایت جاری کی۔
جرائم کی سرپرستی اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث اہلکاروں کی اسکروٹنی کا عمل جاری ہے، ملوث اہلکاروں کیخلاف قانونی و محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
کرائم سین یونٹ بہترین انداز میں کام کر رہا ہے اسکی صلاحیتوں کو مزید بڑھایا جائیگا۔
اجلاس میں ڈی آئی جی ایڈمن، ڈی آئی جی کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی، ڈی آئی جی ٹریفک سمیت زونل ڈی آئی جیز، ضلع ایس ایس پیز، ایس ایس پی اینٹی وھیکل لفٹنگ سیل، اہس ایس ایس پی اینٹی وائلنٹ کرائم سیل، ایس ایس پی اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ اور تمام ایس پی انویسٹیگیشنز نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے