ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی حاجی خیال زمان انتقال کرگئے

ہنگو سے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی و پارلیمانی سیکریٹری حاجی خیال زمان انتقال کرگئے ہیں۔
مرحوم گزشتہ کئی عرصے سے کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے۔ ان کی نماز جنازہ منگل کی دوپہر 2 بجے اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔
خیبر پختونخوا کے وزیراعلی محمود خان نے رکن قومی اسمبلی خیال زمان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے مرحوم کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں