لکھنو: بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنما رگھووندر سنگھ نے کھلے عام مسلمانوں کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو ٹوپی اتار کر ماتھے پر تِلک لگانے پر مجبور کریں گے۔
بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی کے رہنما رگھووندر سنگھ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس میں وہ مسلمانوں کے خلاف کھل کر نفرت کا اظہار کررہے ہیں۔
بھارتی ریاست اترپردیش میں انتخابات کے موقع پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے رگھووندر سنگھ نے کہا کہ اگر میں دوبارہ منتخب ہوا تو مسلمانوں کو ٹوپی اتار کر ماتھے پر تِلک لگانے پر مجبور کردوں گا۔
بعد ازاں انہوں نے ٹی وی پر دیے گئے انٹرویو میں اپنی بات دہرائی اور تصدیق کی کہ انہوں نے ایسا کہا تھا۔
The post مسلمانوں کو ٹوپی اتار کر ماتھے پر تِلک لگانے پر مجبور کریں گے، بی جے پی رہنما appeared first on Daily Jasarat News.
