English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لاہور ہائیکورٹ کا جعلی اسٹنٹ کیس کے ذمہ داروں کیخلاف کاروائی کا حکم

القمر

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے پی آئی سی میں زائد المعیاد اسسٹنٹ ڈالنے کیخلاف کیس کی سماعت کی۔ عدالتی حکم پر سی سی پی او لاہور، ایف آئی اے اور ہیلتھ کئیر کمیشن کے افسران پیش ہوئے۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پی آئی ڈی جعلی اسسٹنٹ کے معاملہ پر کارروائی نہیں ہوئی، عدالت ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کا حکم جاری کرے۔جسٹس شاہد وحید نے ہیلتھ کئیر کمیشن کے افسران سے استفسار کیا کہ جعلی اسسٹنٹ استعمال کرنے والوں کے خلاف اب تک کیا کاروائی ہوئی ؟ ہیلتھ کئیر کمیشن کے افسران نے بتایا کہ ملوث ڈاکٹروں اور عملے کیخلاف کارروائی جاری ہے، پیڈا ایکٹ کے تحت 60 روز میں انکوائری مکمل ہوگی، انکوائری مکمل ہونے کے 3 دن بعد فرد جرم عائد ہوگی، کیس زیر سماعت ہونے کے باعث انکوائری روک دی تھی

No related posts.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے