English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مراد سعید کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے والے صحافی محسن بیگ گرفتار

القمر

سینئر صحافی محسن بیگ کو ایف آئی اے نے اسلام آبادسےگرفتار کرلیا ۔ایف آئی اے ٹیم کو چھاپے کے دوران مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔اس دوران ایف آئی اے کا سب انسپکٹر بھی زخمی ہو گیا۔محسن بیگ کیخلاف وفاقی وزیر مراد سعید کی درخواست پر کارروائی کی گئی ہے۔

محسن بیگ کیخلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا سرکاری ٹیم پر حملے کے الزام میں محسن بیگ کے بیٹے کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ صحافی محسن بیگ حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرتے رہے ہیں۔ گذشتہ دنوں نیوز ون کے پروگرام میں اینکر حافظ طارق کے پروگرام میں اینکر غریدہ فاروقی اور محسن بیگ نے مراد سعید بارے ذومعنی گفتگو کا آغاز کیا تھا۔
محسن بیگ کے وکیل راحیل نیازی نے غیر قانونی حراست کے خلاف درخواست دائر کر دی۔ درخواست پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے کی۔ عدالت نے بیلف مقرر کر کے محسن بیگ کو عدالت پیش کرنیکا حکم دیدیا۔
وکیل راحیل قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صبح سویرے سادہ کپڑوں میں لوگ محسن بیگ کے گھر آئے
کون لوگ تھے کہا لے کر جا رہے تھے کچھ معلوم نہیں۔ ایس پی اور ڈی ایس پی سے وارنٹ گرفتاری اور سرچ وارنٹ مانگے گے نہیں دئیے۔
ایس پی نے سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد کو گھر میں دھاوا بولنے کا حکم دیا۔ سادہ کپڑوں میں افراد نے بچوں کو مارا موبائل فون توڑ دئیے اور محسن بیگ کو ساتھ لے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے