English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

برازیل میں طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچادی، 100 افراد ہلاک

القمر

پیٹروپولس: برازیل کے شہر پیٹرو پولس میں طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مختلف حادثات میں 100 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سیاحتی شہر پیٹروپولس میں تین روز کے دوران ایک ماہ کے برابر ہونے والی شدید بارشوں نے ہر طرف تباہی مچا دی، طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں درجنوں مکانات تباہ ہو گئے جبکہ گاڑیوں سمیت راستے میں آنے والی ہر چیز پانی کے تیز بہاؤ میں بہہ گئی۔

برازیل کی نیشنل سول ڈیفنس کے حکام نے 94 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے اور اب تک 24 افراد کو زندہ بچایا جا چکا ہے۔

ریو ڈی جنیرو کے گورنر کلاڈیو کاسترو کا کہنا ہے کہ پیٹروپولس میں جنگ کی سی صورت حال ہے، 35 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

The post برازیل میں طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچادی، 100 افراد ہلاک appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے