پاکستان سمیت دنیا بھر میں مادری زبانوں کا عالمی دن 21فروری کو منایا جائے گا۔اس دن کے منانے کا مقصد مادری زبانوں کی اہمیت اور ضرورت کو اجاگر کرنا ہے ۔
عالمی دن کے موقع پرپاکستان بھر میں بھی مذاکرے،سیمینارز اور ریلیاں منعقد کی جائیں گی مختلف تقاریب سے خطاب کے دوران ماہرین لسانیات،دانشور اور مقررین مادری زبان کے حوالے سے لیکچر دیں گے جبکہ اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے بھی مادری زبانوں کے حوالے سے خصوصی پروگرام شائع اور نشر کیے جائیں گے۔
اقوام متحدہ کے زیر اہتمام پاکستان سمیت دنیا بھر میں 1999ء سے مادری زبانوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے ایک رپورٹ کے مطابق سندھی، سرائیکی، پنجابی، بنگالی، پشتو، بلوچی اور براہوی، شینا، خوار، بلتی پاکستان کی قدیم ترین زبانیں ہیں۔
The post پاکستان سمیت دنیا بھر میں مادری زبانوں کا عالمی دن 21 فروری کو منایا جائے گا appeared first on Daily Jasarat News.
