English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہم کسی صورت جنگ نہیں چاہتے، ترجمان امریکی دفترخارجہ

القمر

واشنگٹن :روس اور یوکرین کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے لندن میں ترجمان امریکی  دفتر خارجہ زید تارڑ نے کہا ہے کہ ہم کسی صورت بھی جنگ نہیں چاہتے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان امریکی دفتر خارجہ زید تارڑ  نے اپنے بیان میں کہا  کہ اس جنگ سے روس سے یورپ کی گیس سپلائی متاثر ہو سکتی ہے، ہم سمجھتے ہیں بات چیت اور سفارتکاری سے مسئلہ حل ہو سکتا ہے، صدرجوبائیڈن بالکل  نہیں چاہتے یوکرین میں ایک بار پھرجنگ ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے یہ دیکھنا ہے کہ ماسکو سے کیا جواب آتا ہے یہ اگلے ایک روز میں واضع ہو جائے گا۔ روس کہہ تو رہا ہے کہ اس نے سرحد سے فوج پیچھے کی ہے لیکن ہمیں اس پر یقین نہیں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں ہم دیکھیں گے کہ روس کے ایک لاکھ سے زائد فوجی سرحد سے واپس جارہے ہیں یا نہیں۔ اگر روس نے حملہ کیا اور پوری دنیا نے اس پر پابندیاں لگادے گی اس سے یورپ میں انرجی کا مسئلہ پیدا ہو سکتا ہے، اور اس ساتھ ساتھ یورپ میں گیس کی قیمت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نیٹو میں شامل تمام اتحادی ممالک ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔

The post ہم کسی صورت جنگ نہیں چاہتے، ترجمان امریکی دفترخارجہ appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے