احتساب عدالت میں شہباز شریف، حمزہ شہباز اور دیگر اہل خانہ کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس پر سماعت ہوئی۔ قائد حزب اختلاف شہباز شریف عدالت میں پیش ہوئے۔ نیب ریفرنس میں کہا گیا کہ شریف فیملی سمیت دیگر پر 7 ارب 32 کروڑ سے زائد کی منی لانڈرنگ اور غیر قانونی اثاثہ جات بنانے کا الزام عائد ہے، شہباز شریف پر 5 ارب سے زائد منی لانڈرنگ اور غیر قانونی اثاثے بنانے کا الزام ہے، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز پر 1 ایک ارب تک کے اثاثے اور منی لانڈرنگ کرنے کا الزام ہے۔نیب ریفرنس میں شہباز شریف، حمزہ شہباز سمیت 16 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔ ریفرنس میں شہباز شریف ،سلمان شہباز، حمزہ شہباز، رابعہ شہباز، نصرت شہباز کو فریق بنایا گیا ہے۔ نیب تفتیشی ٹیم کے مطابق دیگر ملزمان میں نثار احمد، شاہد رفیق، یاسر مشتاق، محمد مشتاق، آفتاب محمود، محمد عثمان کو نامزد کیا گیا ہے، مزید ملزمان میں طاہر نقوی، قاسیم قیوم، فاضل داد عباسی اور علی احمد کو نامزد کیا گیا ہے۔نیب ریفرنس کے مطابق شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف چار ملزمان وعدہ معاف گواہ بن چکے ہیں، وعدہ معاف گواہ بننے والوں میں شاہد رفیق، یاسر مشتاق، محمد مشتاق اور آفتاب محمود شامل ہیں۔ ریفرنس میں سلمان شہباز کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- ’تاکہ کوئی قانونی کارروائی نہ ہو سکے‘، انکیتا قتل واقعہ کے ملزم دشینت گوتم کی حلف برداری پر کانگریس کا سخت ردعمل
- پرگیان اوجھا بنے چیف سلیکٹر، رمیش پوار سینئر مردوں کی سلیکشن کمیٹی میں شامل
- دہلی آڈٹ میں 100 سے زائد غلط اندراجات، کانگریس کا ایس آئی آر روکنے اور اہل ووٹروں کے نام بحال کرنے کا مطالبہ
- ٹرین میں اونچی آواز میں فون پر بات کی تو لگے گا 1000 ہزار روپے کا جرمانہ، ریلوے کی وارننگ
- گیانیش کمار کے خلاف ملک گیر احتجاج کریں گے کسان، پرکاش راج نے کہا- ’مودی حکومت کو اقتدار سے ہٹائیں گے‘