English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پنجاب کے موئثراقدامات سے ڈینگی کے کیسز پرمکمل قابوپالیاگیا

القمر

محکمہ صحت نے صوبہ بھر میں ڈینگی لاروا کو تلف کرنے اور افزائش روکنے کے لیے کاروائیاں جاری ہیں۔ سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کا ایک مریض رپورٹ ہوا۔عمران سکندر بلوچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کےرپورٹ ہونے والے مریض کا تعلق لاہور سے ہے۔ رواں سال کے دوران پنجاب بھر میں اب تک ڈینگی کے 26 مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔رواں سال کے دوران لاہور سے ڈینگی کے کل 17 کیسز سامنے آئے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں ڈینگی بخار سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کا کوئی مریض داخل نہیں ہے۔ لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کا کوئی مریض داخل نہیں ہے۔ لاہور سمیت صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کا کوئی مریض داخل نہیں ہے۔ پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے لئے 4,202 بستر مختص کئے گئے ہیں۔ پنجاب میں ڈینگی کےلئے مختص کئے گئے تمام بستر دستیاب ہیں. لاہور میں ڈینگی کے مختص کئے گئے تمام بستر دستیاب ہیں۔
گزشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے پنجاب بھر 437,668 ان ڈور مقامات کو چیک کیا۔عمران سکندر بلوچ کے مطابق گزشتہ روز پنجاب بھر میں محکمہ صحت کی ٹیموں نے 104,132 آؤٹ ڈور مقامات کوچیک کیا. گزشتہ روز پنجاب بھر میں 9 مقامات سے لاروا برآمد ہوا ہے۔گزشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے لاہور میں 17,579 ان ڈور مقامات کو چیک کیا۔
گزشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے لاہور میں 3,878 آؤٹ ڈور مقامات کوچیک کیا. گزشتہ روز لاہور میں 2 مقامات سے لاروا برآمد ہوا۔ عوام سے کورونا کے ساتھ ساتھ ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر بھی اپنانے کی اپیل کرتے ہیں۔ عمران سکندربلوچ کا کہنا ہے کہ پنجاب کے تمام علماء کرام سے مساجد میں آنے والے نمازیوں کو ڈینگی بارے آگاہی دینے کی اپیل کی گئی ہے۔ ذمہ دار شہری ہونےکا ثبوت دیتے ہوئےاپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں۔ گھر کے اندر اور باہر پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔ عوام صفائی کا خیال رکھ کر ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکنے میں اہم کردار ادا کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے