English Al Qamar Urdu جون 21, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر کا تنازع حل ہونا چاہیے، روس 

القمر

ماسکو: روس نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر کا تنازع حل ہونا چاہیے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی بریفنگ کے دوران وہاں موجود ایک بھارتی صحافی نے اعتراض کیا کہ روس پاکستانی وزیراعظم عمران خان کو دورے پر تو بلا رہا ہے لیکن بھارتی تحفظات کو نظرانداز کر رہا ہے۔

ترجمان روسی وزارت خارجہ نے فوری طور پر بھارتی صحافی کو دوٹوک جواب دے ڈالا۔ ماریہ زخارووا نے کہا پاکستان سے روس کے بڑھتے تعلقات کسی اور ملک کےخلاف نہیں۔ دونوں ملکوں کے قریب آنے کا مقصد دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہے۔ ماریہ زخارووا نے پلانٹڈ سوال کے جواب میں بھارتی حکومت کو مسئلہ کشمیر حل کرنے کا پیغام بھی دے دیا اور ساتھ ہی یہ بھی کہہ ڈالا کہ روس پاکستانی قیادت کے امن سے متعلق بیانات کا خیرمقدم کرتا ہے۔

The post پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر کا تنازع حل ہونا چاہیے، روس  appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے