کراچی میں دوران ڈکیتی اسٹریٹ کرمنلز کی فائرنگ سے جاں بحق صحافی اطہر متین کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
صدر پاکستان عارف علوی اور گورنر سندھ عمران اسماعیل سمیت متعدد سیاسی شخصیات بھی شریک ہوئی۔مسجدیثرب ڈیفنس کے سردخانے میں رکھی سما ٹی وی کے سینئر پروڈیوسر اطہرمتین کی میت کو کلفٹن میں ان کی رہائش گاہ منتقل کیا گیا۔ مقتول کی نماز جنازہ مسجد صدیق اکبر کلفٹن میں بعد نماز ظہر اداکی گئی ۔
صدر مملکت عارف علوی، گورنر سندھ عمران اسماعیل،صوبائی وزیر سعید غنی، رہنما ایم کیوایم عامر خان بھی شریک ہوئے۔جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن، تنظیم ایم کیوایم بحالی کمیٹی کے سربراہ فاروق ستار، کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن بھی موجود تھے۔
صحافی برادری، لواحقین اور مقتول کے دوست احباب کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔مقتول کوکراچی کےمقامی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔
