English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں مبینہ دھاندلی کاالزام،ایم کیوایم امیدوارکی درخواست پرفارم پینتالیس طلب

القمر

سندھ ہائیکورٹ،الیکشن ٹریبونل میں کراچی کے حلقے این اے 239 کورنگی میں مبینہ دھاندلی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت ایم کیوایم کے امیدوار خواجہ سہیل منصور نے کہا چار سال ہوگئے ۔ ان کی درخواست پر فیصلہ کیا جائے۔ عدالت نے کہا آپ کے وکیل موجود ہیں ،،تو انہیں بولنے دیں۔ خواجہ سہیل نے کہا وہ سینٹ کا الیکشن لڑنے جارہے ہیں۔اس پر عدالت کہا اگر آپ اپنے وکیل کا وکالت نامہ واپس لیتے ہیں۔تو پھر آپ ایک گھنٹے تک بولتے رہیں۔ آپ کا کام اپنے وکیل کی معاونت کرنا ہے۔خواجہ سہیل منصور نے عدالت سے معذرت کرلی ۔ سندھ ہائی کورٹ نےان کی درخواست پر چار پولنگ اسٹیشن کے فارم 45 طلب کر لئے ۔ہدایت کی کہ فارم 45 ناظر سندھ ہائی کورٹ کی نگرانی میں پیش کئے جائیں۔عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔ این اے 239 سے پی ٹی آئی کے اکرم چیمہ کامیاب ہوئے تھے۔ خواجہ سہیل منصور نے اکرم چیمہ کی کامیابی کو چیلنج کررکھا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے