English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اطہر متین کے قتل پر کوئٹہ کے صحافیوں کا احتجاج

القمر

پی ایف یو جے کی کال پر پریس کلب کے باہر صحافی اطہر متین کے قتل کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔ کوئٹہ پریس کلب کے باہر بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام مظاہرے کے شرکانے صحافی اطہر متین کے قتل کے خلاف سخت نعرے بازی کی اورقاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیاگیا۔ مظاہرہ سے پی ایف یو جے کے نائب صدر سینئر صحافی سلیم شاہد ،بی یوجے کے صدرعرفان سعید اور پریس کلب کے صدر عبدالخالق رند نے خطاب کرتے ہوئے حکومت سندھ کو شدید تنقید کانشانہ بنایا انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے خلاف کارروائیاں بڑھتی جا رہی ہیں صحافی اطہر متین کے قتل کا واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے سندھ حکومت خود راہزانی کی وارداتوں میں اضافے کا اعتراف کر رہی ہے۔انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ صحافی اطہر متین کے قاتلوں کو کٹہرے میں لایا جائے۔

No related posts.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے